قومی اسمبلی کے اجلاس میں 6 مختلف قائمہ کمیٹیوں کی معیادی رپورٹس پیش کر دی گئیں

بدھ 5 اگست 2015 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء)قومی اسمبلی کے اجلاس میں 6 مختلف قائمہ کمیٹیوں کی معیادی رپورٹس پیش کر دی گئیں۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ نے قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت خدمات کی پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل بل 2015ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ قائمہ کمیٹی برائے قواعد، ضابطہ کار و استحقاقات کے چیئرمین چوہدری اسد الرحمن نے کمیٹی کی مارچ 2014ء تا دسمبر 2014ء کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کمیٹی کی دسمبر 2013 تا دسمبر 2014ء تک کی کارکردگی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے چیئرمین خواجہ غلام رسول کوریجہ نے کمیٹی کی 7 مارچ 201ء تا دسمبر 2014 تک کی کارکردگی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ قائمہ کمیٹی برائے مکانات و تعمیرات کے چیئرمین حاجی محمد اکرم انصاری نے کمیٹی کی نومبر 2013 تا دسمبر 2014ء تک کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیاں افضل کھوکھر نے کمیٹی کی 11 دسمبر 2013ء تا نومبر 2014ء تک کی معیادی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔