لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ،ایک فرار ہونے میں کامیاب

بدھ 5 اگست 2015 16:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء)لاہور کے علاقے سمن آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق 2ڈاکو سمن آباد پکی ٹھٹھی کے علاقے میں شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی، جس پر ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر فائر نگ کردی ،جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا ۔ ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔