صوبائی وزیر داخلہ کی مسلسل دوسرے روز پریس کانفرنس میں بجلی کی بندش

بدھ 5 اگست 2015 16:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے دو روز میں دو پریس کانفرنسز کیں اور اتفاق سے دونوں روز انہیں لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پرا ۔

(جاری ہے)

شجاع خانزادہ منگل کے روز90شاہراہ قائد اعظم پر امن و امان کی صورتحال پر پریس کانفرنس کا آغاز کرنے ہی والے تھے کہ بجلی بند ہو گئی جسکے بعد متبادل ذرائع سے بجلی بحال کی گئی ۔ گزشتہ روز بھی شجاع خانزادہ جو کیبنٹ کمیٹی برائے فلڈ کے چیئرمین بھی ہیں پی ڈی ایم اے میں سیلاب کی صورتحال پر پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ بجلی بند ہو گئی اور یہاں بھی متبادل ذرائع سے بجلی بحال کی گئی۔

متعلقہ عنوان :