ملتان کور کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن،172 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا

بدھ 5 اگست 2015 16:23

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) پاک فوج کے جوانوں نے ملتان کے سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 172 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ لیہ ، ڈیرہ اور راجن پور میں فری میڈیکل کیمپ میں 582افراد کا مفت چیک اپ کر کے انہیں ادویات فراہم کی گئیں۔پاک آرمی کے جوانوں نے سیلاب متاثرین میں 130راشن کے پیکٹ بھی تقسیم کئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لیہ میں ملتان کور کے فوجی جوانوں نے ریسکیو آپریشن کے ذریعے172سیلاب سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا اور آرمی فری میڈیکل کیمپ کے دوران422سیلاب متاثرین کامفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں جبکہ130راشن کے پیکٹ بھی متاثرین سیلاب میں تقسیم کیے گئے۔پاک آرمی کے جوانوں نے ڈیرہ غازیخان اور راجن پور میں آرمی فری میڈیکل کیمپ کے دوران160سیلاب متاثرین کامفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :