سیلاب زد علاقوں میں مقامی ضلعی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر وزارت صحت کام کر رہی ہے ‘ سائرہ افضل تارڑ

بدھ 5 اگست 2015 16:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ سیلاب زد علاقوں میں مقامی ضلعی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر وزارت صحت کام کر رہی ہے ‘ قدرتی آفات کے سامنے انسان بے بس ہے، حکومت کی جانب سے امدادی سرگرمیوں اور پیشگی تیاریوں کے حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں کی گئی۔ بدھ کو یہاں شیخ صلاح الدین کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مختلف امراض پھوٹ پڑنے اور اس ضمن میں حکومت کی جانب سے اقدامات کے فقدان کے حوالے سے وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ کسی بھی خطہ میں جب کوئی آفت آتی ہے تو این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے وزارت صحت کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے، حالیہ سیلاب زد علاقوں میں مقامی ضلعی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر وزارت صحت کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

توجہ مبذول نوٹس پر شیخ صلاح الدین، عبدالوسیم، ساجد احمد، سید آصف حسنین اور ڈاکٹر نگہت شکیل خان کے سوالات کے جواب میں وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ وزارت صحت نے ڈبلیو ایچ او، یونیسف اور وزارت صحت کیس اتھ مل کر کام کرنے والے دیگر عالمی اداروں کی جانب سے چترال، لیہ اور سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں کیمپ قائم ہیں جہاں ادویات سمیت تمام سہولیات موجود ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ وزارت صحت کو جو بھی ڈیمانڈ آتی ہے وہ فراہم کر دی جاتی ہے، ہم نے متاثرہ علاقوں تک ان کی ضروریات کے تحت اشیاء کی فوری فراہمی کے لئے ایک کمیٹی بھی قائم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان میں اعلیٰ سرکاری افسران امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے بذات خود موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ قدرتی آفات کے سامنے انسان بے بس ہے، تاہم حکومت کی جانب سے امدادی سرگرمیوں اور پیشگی تیاریوں کے حوالے سے کوئی کوتاہی نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :