کراچی:سابق کپتان وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ، لیجنڈری کرکٹر محفوظ رہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اگست 2015 16:22

کراچی:سابق کپتان وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ، لیجنڈری کرکٹر محفوظ رہے

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار5 اگست۔2015ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنی گاڑی پر ہوئی فائرنگ میں بال بال بچ گئے۔ 49سالہ سابق کپتان کے مطابق شہر قائد کے علاقے کارساز روڈ پروہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم جارہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کو دوسر ی گاڑی نے ٹکر ماری جس کے بعد جب وہ گاڑی سے باہر نکلے تو اس گاڑی میں موجود شخص نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی او ر گولیاں گاڑی کے ٹائر پر لگیں تاہم وہ اس واقعے میں زخمی ہونے سے محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے گاڑی کا نمبر نوٹ کرکے پولیس کو دے دیا ہے اور میڈیا سے بھی درخواست ہے کہ اس گاڑی کو ڈھونڈنے کی کوشش کرے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اورجائے وقوعہ کے قریب کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔ ادھر نجی ٹی وی کے مطابق وسیم اکرم کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کا نمبر AEG061 ہے جو 2002ء ماڈل کی سوک گاڑی ہے اور یہ کار عذیر احمد نامی شہری کے نام سے رجسٹر ہے۔ یاد رہے کہ وسیم اکرم ان دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کیمپ میں نوجوان فاسٹ باؤلر کی تربیت کر رہے ہیں۔

کراچی:سابق کپتان وسیم اکرم کی گاڑی پر فائرنگ، لیجنڈری کرکٹر محفوظ رہے

متعلقہ عنوان :