قومی اسمبلی نے ماتحت عدلیہ اسلام آباد بل 2015ء ‘ دیوانی ملازمین بل 2015ء اور کریڈٹ بیورو بل 2015ء کی منظوری دیدی
بدھ 5 اگست 2015 16:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) قومی اسمبلی نے ما تحت عدلیہ اسلام آباد بل 2015ء ‘ دیوانی ملازمین (ترمیمی) بل 2015ء اور کریڈٹ بیورو بل 2015ء کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی بدھ کو قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر پرویز رشید نے تحریک پیش کی کہ معدلہ ماتحت عدلیہ اسلام آباد 2015ء زیر غور لایا جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی جس کے بعد سپیکر نے بل کی ایوان سے شق وار منظوری حاصل کی۔
وزیر قانون پرویز رشید نے تحریک پیش کی کہ معدلہ ماتحت عدلیہ اسلام آباد بل 2015ء منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دیدی۔ وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے تحریک پیش کی کہ دیوانی ملازمین (ترمیمی) بل 2015ء زیر غور لایا جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی جس کے بعد سپیکر نے ایوان سے بل کی شق وقار منظوری حاصل کی۔(جاری ہے)
وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے تحریک پیش کی کہ دیوانی ملازمین (ترمیمی) بل 2015ء منظور کیا جائے۔
ایوان نے اتفاق رائے سے بل کی منظوری دیدی۔ وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے تحریک پیش کی کہ کریڈٹ بیورو بل 2015ء سینیٹ کی جانب سے ترامیم کے ساتھ منظور کیا جائے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی۔ پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل نے کہا کہ پہلے یہ بل قومی اسمبلی نے منظور کیا تھا، بینکوں کے قرضوں کی اطلاعات کے حوالے سے پہلے سٹیٹ بینک کردار ادا کرتا تھا، مگر ہم پرائیویٹ سیکٹر کے تحت ایسی کمیٹیاں بنانا چاہتے ہیں، ان کمیٹیوں کی حد 250 ملین مقرر کی گئی ہے، سٹیٹ بینک پرائیویٹ سیکٹر کو قرضوں کی اطلاعات کے حوالے سے کام منتقل کر رہا ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں شرح سود کم کر کے 6 فیصد کر دی گئی ہے۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی جس کے بعد سپیکرنے بل میں سینیٹ کی جانب سے کی گئی ترامیم کی شق وار منظوری لی۔ پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل خان نے تحریک پیش کی کہ کریڈٹ بیورو بل 2015ء منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.