31 دسمبر 2015ء تک اسلحہ لائسنسوں کی تجدید نہ کرائی گئی تو منسوخ کر دیں گے،وزیر داخلہ چوہدری نثار

بدھ 5 اگست 2015 16:20

31 دسمبر 2015ء تک اسلحہ لائسنسوں کی تجدید نہ کرائی گئی تو منسوخ کر دیں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واضح کیا ہے کہ 31 دسمبر 2015ء تک اسلحہ لائسنسوں کی تجدید نہ کرائی گئی تو منسوخ کر دیں گے بدھ کو نکتہ اعتراض پر سید غلام مصطفی شاہ نے کہا کہ ہم نے گزارش کی تھی اسلحہ لائسنس کی تجدید کے حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس میں کاونٹر کھولا جائے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ کے نکتہ اعتراض کا جواب دیتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وزارت داخلہ کو کوئی اعتراض نہیں ہے، اسلحہ لائسنسوں کی تجدید کے حوالے سے ہم نے 31 دسمبر 2015ء حتمی تاریخ مقرر کی ہے اگر اس تاریخ تک جدید نہ کرائی گئی تو تمام لائسنس منسوخ کر دیں گے، ہم نے صوبائی حکومتوں اور جماعتوں سے کہا ہے کہ وہ بھی تعاون کریں، ماضی میں ایسے ایسے ممنوعہ بور کے لائسنس جاری کئے گئے جن کے شناختی کارڈ بھی نہیں۔

متعلقہ عنوان :