راولپنڈی، مسلح موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ،ایڈیشنل سیشن جج طاہر نیازی جاں بحق

بدھ 5 اگست 2015 16:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) سٹیلائیٹ ٹاؤن کی حدود میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ایڈیشنل سیشن جج طاہر نیازی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر نیازی جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج گھر سے عدالت کی طرف جارہے تھے کہ ناکافی سیکیورٹی کی وجہ سے نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ان کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا۔بے نظیر ہسپتال منتقل کیاجارہاتھالیکن راستے میں ہی جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق بھاری نفری ہسپتال پہنچ گئی جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کردی گئی تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔