سری لنکن ٹیم حملے کا کیس فوجی عدالتوں کو بھجوایا جارہا ہے،شجاع خانزادہ

بدھ 5 اگست 2015 16:16

سری لنکن ٹیم حملے کا کیس فوجی عدالتوں کو بھجوایا جارہا ہے،شجاع خانزادہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) وزیر داخلہ پنجاب کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ سری لنکن ٹیم حملے کا کیس بھی فوجی عدالتوں کو بھجوایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم پر حملے سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کا دروازہ بند ہوگیا۔ فوج کے احتساب کا نظام سخت ہے فوجی عدالتوں کا غلط استعمال نہیں ہوگا پنجاب کے سات اہم کیس فوجی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ یہ کیسز سالہاسال سے چلے آرہے تھے ان کے جلد فیصلے کے لئے فوجی عدالتوں میں منتقل کیا گیا۔