اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ٹیلی فونک رابطے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اگست 2015 16:12

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اگست 2015 ء) : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق آج ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کریں گے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز یہ تجویز سامنے آئی تھی کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کر کے درخواست کریں گے کہ وہ اپنے رہنماؤں سے پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لیں. واضح رہے کہ پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لینے کے لیے حکومت کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں. تاہم ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) میں سے کوئی جماعت بھی تحریک واپس لینے کو تیار نہیں ہے.