آئین مجھے اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے ‘ اس سے کوئی نہیں روک سکتا ‘جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین

جس سے پیار کرتا ہوں اس کے کتے سے پیار نہیں کر سکتا ‘ میرے بارے میں ایسی باتیں ہونگی تو پارٹی کو نقصان پہنچے گا ‘ پارٹی کارکن ہوں اور رہونگا ‘ سارے معاملات سامنے آئیں گے تو جواب دونگا ‘نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 5 اگست 2015 16:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے معطل کئے گئے رہنما جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین نے کہا ہے کہ آئین مجھے اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے ‘ اس سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا میں جس سے پیار کرتا ہوں اس کے کتے سے پیار نہیں کر سکتا ‘ میرے بارے میں ایسی باتیں ہونگی تو پارٹی کو نقصان پہنچے گا ‘ پارٹی کارکن ہوں اور رہونگا ‘ سارے معاملات سامنے آئیں گے تو جواب دونگا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جسٹس ریٹائر ڈ وجیہہ الدین نے کہاکہ انصاف کیلئے جدو جہد کرتا رہونگا پارٹی کا رکن اور رہونگا عمران خان کے ہر اچھے فیصلے کے ساتھ رہونگا میں جس سے پیار کرتا ہوں اس کے کتے سے پیار نہیں کرسکتا میں پارٹی کے خلاف کیسے جاسکتا ہوں انہوں نے کہاکہ معطلی کا فیصلہ ابھی نہیں دیکھا میرے بارے میں ایسی باتیں ہونگی تو پارٹی کو نقصان پہنچے گا انہوں نے کہاکہ مجھے کہا گیا کہ آپ ساتھ ہیں تو پارٹی بنا رہا ہوں میری وجہ سے پارٹی میں بہت سے لوگ شامل ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات اچھے ملاحول میں ہوئی تھی اچھا ماحول کیسے خراب ہوامعلوم نہیں ‘انہوں نے سارے معاملات سامنے آئیں گے تو اس کا جواب دونگا میرے بارے میں بہت سے لوگ اچھی رائے رکھتے ہیں اظہار رائے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ آئین مجھے اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ اندر بیٹھ کر ہی پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :