تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی ڈی سیٹ ہوئے تو پھر ضمنی نہیں عام انتخابات ہی ہونگے‘ تحر یک انصاف اصولوں اور نظریے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر یگی، اصولوں کیلئے بڑی سے بڑی قر بانی دینے سے بھی دریغ نہیں کیا جائیگا ‘تحر یک انصاف جب چاہے انتخابی میدان میں حکمرانوں اور انکے حواریوں کو عبر تناک شکست دے سکتی ہے ‘عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ”ایک “ہے ‘تحر یک انصاف کے کارکنا ن بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم جاری رکھے ،ہم حکمرانوں کو بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے

پاکستان تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور کی وفد سے گفتگو

بدھ 5 اگست 2015 15:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) پاکستان تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی ڈی سیٹ ہوئے تو پھر ضمنی نہیں عام انتخابات ہی ہونگے‘ تحر یک انصاف اصولوں اور نظر یے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر یگی اصولوں کیلئے بڑی سے بڑی قر بانی دینے سے بھی دریغ نہیں کیا جائیگا ‘تحر یک انصاف جب چاہے انتخابی میدان میں حکمرانوں اور انکے حواریوں کو عبر تناک شکست دے سکتی ہے ‘عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ”ایک “ہے ‘تحر یک انصاف کے کارکنا ن بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم جاری رکھے ہم حکمرانوں کو بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے ۔

وہ اپنے دفتر میں رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد ‘تحر یک انصاف کی رکن انیلہ بیگ ‘ثمینہ سہیل‘نیلم ارشاد‘انیلہ ملک اور ارم بخاری کی قیادت میں ملاقات کر نیوالی خواتین سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد سرور نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ تحر یک انصاف ہی پارلیمنٹ میں اصلی اور حقیقی اپوزیشن ہے اور اگر تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی ڈی سیٹ ہوئے تو حکمران ضمنی انتخابات کا خواب نہ دیکھے پھرعام انتخابات ہی ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ہمیشہ سے اصولی او ر نظر یاتی سیاست کرتی ہے او ر ہم اصولی اور نظر یاتی سیاست کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہورہی ہے اور آنیوالا وقت صرف پاکستان تحر یک انصاف کا ہے اور جو لوگ تحر یک انصاف کو کمزور سمجھ رہے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے کار کنان بلدیاتی انتخابات کیلئے عوام رابطہ مہم کو جاری رکھیں کیونکہ تحر یک انصاف حکمرانوں کو بلدیاتی انتخابات سے کسی بھی صورت بھاگنے نہیں دیگی اور ان کو ہر صورت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانا پڑ یں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی خواتین پارٹی کی مضبوطی اور عمران خان کا پیغام گھرگھر تک پہنچانے کیلئے جو محنت کر رہی ہیں اس پر پوری پارٹی انکو سراہتی ہے اور تحر یک انصاف ہی خواتین کو انکے حقوق دلاسکتی ہے ۔