آرمی چیف سے برطانوی وزیر دفاع کی ملاقات، دفاع اور دوطرفہ تعاون بڑھانے سے متعلق امورپرگفتگو

بدھ 5 اگست 2015 15:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن نے ملاقات کر کے دفاع اور دوطرفہ تعاون بڑھانے سے متعلق بات چیت کی، برطانوی وزیر دفاع نے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاک فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں افواج پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سے متعلق بات چیت کی گئی۔ مائیکل فالن نے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاک فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں افواج پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں

متعلقہ عنوان :