سری نگر سے پاکستانی شہری کی گرفتاری کا دعوی، بر طانوی میڈیا نے بھارت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اگست 2015 15:52

سری نگر سے پاکستانی شہری کی گرفتاری کا دعوی، بر طانوی میڈیا نے بھارت ..

سری نگر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اگست 2015 ء) : بھارتی میڈیا نے سری نگر میں سکیورٹی قافلے پر حملے کے میں گرفتار کیے گئے شخص کے پاکستانی ہونے کا دعویٰ کیا تھا. تاہم برطانوی میڈیا نے بھارتی دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا.

(جاری ہے)

بر طانوی میڈیا کے مطابق قافلے میں دو سکیورٹی گروپس کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو شدت پسند گروپ گردانتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی تھی. فائرنگ کا تبادلہ غلط فہمی کی بنا پر ہوا. جبکہ بھارتی میڈیا نے گرفتار ملزم کو پاکستانی قرار دے دیا. دوسری جانب بھارتی میڈیا اپنی بوکھلاہٹ کے پیش نظر ملزم کا نام کبھی قاسم تو کبھی عثمان بتا رہا ہے جو کہ بھارت کے کھوکھلے دعوے اور پاکستان پر بے بنیاد الزامات کا منہ بولتا ثبوت ہے.

متعلقہ عنوان :