بالی ووڈ‘ سلمان خان بلاک بسٹر فلم “کک” کے سیکیول میں ڈبل کردار ادا کرینگے

بدھ 5 اگست 2015 15:15

بالی ووڈ‘ سلمان خان بلاک بسٹر فلم “کک” کے سیکیول میں ڈبل کردار ادا ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اگست۔2015ء )بالی ووڈ سپر ہیرو سلمان خان اپنی بلاک بسٹر فلم “کک” کے سیکیول میں ڈبل کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنے ایک انٹرویو میں “کک” کے سیکیول میں جلوہ گر ہونے کی تصدیق کردی ہے، ان کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی بہت اچھی ہے جس میں وہ ڈبل رول نبھاتے نظر آئیں گے، فلم کے اسکرپٹ پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔فلم کے ڈائریکٹر اورپروڈیوسر ساجد نڈیاڈ والا نے کہا ہے کہ ”کک“ کے سیکویل کا اسکرپٹ آئندہ 2 سے 3 ماہ میں تیار ہوجائے گا تاہم فلم کے لئے دیگرفنکاروں کا انتخاب نہیں کیا گیا۔