عالمی جریدے”فوربز“کا پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف

بدھ 5 اگست 2015 14:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء)معروف عالمی جریدے "فوربز" نے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا ہے۔ جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت دار کے طور پر روبط بڑھائے۔ پاکستانی حکومت فوج کے ساتھ مل کر امن و سلامتی یقینی بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر مضبوط معیشت بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

جریدے نے امریکی پالیسی سازوں اور بزنس لیڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاکستان کیساتھ سکیورٹی امور سے ہٹ کر تجارتی شراکت داری کا جائزہ لیں۔ جریدے نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی حکومت ، فوج اور عوام میں اتفاق رائے کو سراہا اور کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد پاک فوج نے پوری طاقت سے دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے آزاد انکوائری کمیشن کے ذریعے مبینہ انتخابی دھاندلی کی شفاف تحقیقات کرائی۔ فوربز کا کہنا ہے کہ دھرنے کا پر امن اختتام پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کا عکاس ہے۔