قومی اداروں کی نجکاری،حکومت کاآئی ایم ایف سے ایک اوروعدہ

بدھ 5 اگست 2015 14:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) حکومت نے قومی اداروں کی نجکاری سے متعلق آئی ایم ایف سے ایک اور وعدہ کرلیا، پرائیویٹائزیشن کمیشن کے چئیرمین محمد زبیر کا کہتے ہیں پی آئی اے کو آئندہ سال مارچ تک فروخت کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دبئی میں جاری پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان آٹھویں جائزہ مذاکرات میں قومی ائیر لائن کے چھبیس فیصد حصص کی فروخت کے حوالے سے بات چیت کی گئی، نجکاری کمیشن کے چئیرمین محمد زبیر کا کہنا ہے آئندہ سال مارچ تک قومی ائیر لائن کی نجکاری کے عمل کو مکمل کر لیا جائے گا، جبکہ ٹرانزکشن اسٹرکچر ایک ماہ کے اندر مرتب کرکے نظر ثانی کے لیے وزارت قانون کو ارسال کیا جائے گا۔

آئندہ ماہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری سے ٹرانزکشن اسٹرکچر کی منظوری لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :