اسلا م آباد : میں جس سے پیار کرتا ہوں اس کے کتے سے پیار نہیں کر سکتا، مجھے کہا گیا تھا کہ آپ ساتھ ہیں تو پارٹی بنا رہا ہوں۔ میں پارٹی کا رکن ہوں اور رہوں گا۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اگست 2015 14:56

اسلا م آباد : میں جس سے پیار کرتا ہوں اس کے کتے سے پیار نہیں کر سکتا، ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اگست 2015 ء): جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے پارٹی رکنیت معطل کیے جانے کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت لوگ اچھا سمجھتے ہیں ، بہت سے اراکین میری وجہ سے پارٹی میں شامل ہوئے اگر میرے متعلق ایسی باتیں ہوں گی تو پارٹی کو نقصان ہو گا. ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز عمران خان سے ملاقات بہت اچھے ماحول میں ہوئی تھی.

اچھا ماحول خراب کیسے ہوا مجھے نہیں معلوم .

(جاری ہے)

جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ کہ میں جس سے پیار کرتا ہوں اس سے کتے سے پیار نہیں کر سکتا، مجھے کہا گیا تھا کہ آپ ساتھ ہیں پارٹی بنا رہا ہوں تو پھر میں پارٹی کے خلاف کیسے جا سکتا ہوں. تاہم اظہار رائے میرا آئینی حق ہے اور اس سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا. انہوں نے بتایا کہ میں نے بنیادی رکنیت کا فیصلہ نہیں دیکھا لیکن عمران خان کے ہ اچھے فیصلے میں ان کے ساتھ ہوں. انہوں نے انکشاف کیا کہ بہت سے لوگ پارٹی کے اندر رہ کر پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں.میں پارٹی کا رکن ہوں اور رہوں کا اور انصاف کے لیے جدو جہد کرتا رہوں گا.