وزیراعظم محمد نواز شریف کی برطانوی وزیر دفاع مائیکل فیلون سے ملاقات

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 5 اگست 2015 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبہ جات میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بات برطانوی وزیر دفاع مائیکل فیلون سے بدھ کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے برطانوی وزیر کو کنزرویٹوز کی نئے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ برطانوی وزیراعظم تک بھی یہ تہنیتی پیغام پہنچا دیں۔ برطانوی وزیر برائے دفاع نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ روابط دونوں اقوام کے مفاد میں فروغ پذیر رہیں گے۔ انہوں نے برطانیہ میں پاکستانی برادری کے کردار کی بھی تعریف کی۔ دونوں اطراف نے وسیع تر اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے تحت دونوں ممالک کے درمیان تعاون پر اتفاق کیا۔