کراچی ‘ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت میں خاتون جاں بحق ‘ پولیس مقابلے میں چھ ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 5 اگست 2015 14:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء)صوبائی دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ خیابان شاہین پر ڈکیتی مزاحمت میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان شاہین پرڈکیتی مزاحمت میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی،خاتون کی شناخت 45 سالہ مہرین کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس پی سٹی ذیشان صدیقی کے مطابق ایم اے جناح روڈ گل پلازا کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا جن سے اسلحہ اورموٹرسائیکل برآمد کی گئی یک اور مبینہ پولیس مقابلہ نیپا چورنگی کے قریب ہوا، جس میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتارکئے گئے، زخمی ملزمان شہریوں سے لوٹ مارکرہے تھے کہ پولیس کی موٹرسائیکل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

ادھر پیرآباد کے چاٹی ہوٹل کے قریب منشیات کے اڈے پرپولیس کی جانب سے چھاپا مارا گیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دوملزمان زخمی حالت میں گرفتارکئے گئے گرفتارملزمان کے قبضے سے منشیات ‘اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمدہوئی کراچی میں لیاری ایکسپریس وے کے قریب پولیس کی کارروائی ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتارہوگئے جن سے اسلحہ اور 2موٹر سائیکلیں برآمد ہوگئی ہیں۔پولیس کے مطابق لیاری سے گرفتار ہونے والے تینوں ملزمان ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں گرفتار ملزمان سے اسلحہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔