Live Updates

جمہوریت کے استحکام کے لئے پی ٹی آئی کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے حق میں نہیں‘ مولانا فضل الرحمن اور ایم کیو ایم سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لیں، اگر تحریک واپس نہ لی گئی تو جمعرات کو تحریک پر ہونے والی ووٹنگ میں حکمران جماعت مخالفت میں ووٹ دے گی‘ سپریم کورٹ کی طرف سے 18ویں اور 21 ویں آئینی ترمیم کے حق میں فیصلہ دیا، فوجی عدالتوں کے قیام کو جائز قرار دینے کے عدالتی فیصلے سے دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب کو تقویت ملے گی

وزیراعظم نواز شریف کاقومی اسمبلی میں خطاب

بدھ 5 اگست 2015 14:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) قومی اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لئے پی ٹی آئی کے ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے حق میں نہیں‘ مولانا فضل الرحمن اور ایم کیو ایم سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی تحریک واپس لیں، اگر تحریک واپس نہ لی گئی تو جمعرات کو تحریک پر ہونے والی ووٹنگ میں حکمران جماعت اس کی مخالفت میں ووٹ دے گی‘ سپریم کورٹ کی طرف سے 18ویں اور 21 ویں آئینی ترمیم کے حق میں فیصلہ دیا، فوجی عدالتوں کے قیام کو جائز قرار دینے کے عدالتی فیصلے سے دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب کو تقویت ملے گی۔

وہ بدھ کو قومی اسمبلی میں خطاب کررہے تھے۔ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم کے خطاب کو سراہتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو پارلیمنٹ کی فتح اور بالادستی قرار دیا قبل ازیں وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کا ساتھ نہیں دیں گے فضل الرحمن کی عزت کرتا ہوں ان سے گزارش کی ہے گزشتہ روز عمران کی کل کی تقریر سے فضل الرحمن اور مجھے دکھ ہوا ہے عبدالرشید گوڈیل سے تحریک واپس لینے کے لئے آج بھی کہا ہے اس میں ہم سب کا فائدہ ہے وسیع قلبی کا مظاہرہ کرنا چاہئے تاکہ غیر یقینی کا خاتمہ ہو۔

(جاری ہے)

دھرنوں میں جو زبان استعمال کی گئی وہ عوام کے سامنے ہے اس کے باوجود پارلیمنٹ ان کے حق میں فیصلہ کرنے جارہی ہے مولانا فضل الرحمن اور ایم کیو ایم سے نظر ثانی کی گزارش کرتا ہوں اگر واپس نہ لی گئی تو آپ کل ضرور ووٹنگ کرائیں تاکہ یہ معاملہ نمٹایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے تمام اقدامات کرے گی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات