تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی ڈی سیٹ ہوئے تو پھر ضمنی نہیں عام انتخابات ہی ہونگے‘ چوہدری محمد سرور
بدھ 5 اگست 2015 14:18
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) پاکستان تحر یک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی ڈی سیٹ ہوئے تو پھر ضمنی نہیں عام انتخابات ہی ہونگے‘ تحر یک انصاف اصولوں اور نظر یے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر یگی اصولوں کیلئے بڑی سے بڑی قر بانی دینے سے بھی دریغ نہیں کیا جائیگا ‘تحر یک انصاف جب چاہے انتخابی میدان میں حکمرانوں اور انکے حواریوں کو عبر تناک شکست دے سکتی ہے ‘عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ”ایک “ہے ‘تحر یک انصاف کے کارکنا ن بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی مہم جاری رکھیں ہم حکمرانوں کو بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے ۔
وہ اپنے دفتر میں رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد ‘تحر یک انصاف کی رکن انیلہ بیگ ‘ثمینہ سہیل‘نیلم ارشاد‘انیلہ ملک اور ارم بخاری کی قیادت میں ملاقات کر نیوالی خواتین سے گفتگو کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
چوہدری محمد سرور نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ تحر یک انصاف ہی پارلیمنٹ میں اصلی اور حقیقی اپوزیشن ہے اور اگر تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی ڈی سیٹ ہوئے تو حکمران ضمنی انتخابات کا خواب نہ دیکھے پھرعام انتخابات ہی ہونگے ۔
انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ہمیشہ سے اصولی او ر نظر یاتی سیاست کرتی ہے او ر ہم اصولی اور نظر یاتی سیاست کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہورہی ہے اور آنیوالا وقت صرف پاکستان تحر یک انصاف کا ہے اور جو لوگ تحر یک انصاف کو کمزور سمجھ رہے ہیں وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے کار کنان بلدیاتی انتخابات کیلئے عوام رابطہ مہم کو جاری رکھیں کیونکہ تحر یک انصاف حکمرانوں کو بلدیاتی انتخابات سے کسی بھی صورت بھاگنے نہیں دیگی اور ان کو ہر صورت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانا پڑ یں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی خواتین پارٹی کی مضبوطی اور عمران خان کا پیغام گھرگھر تک پہنچانے کیلئے جو محنت کر رہی ہیں اس پر پوری پارٹی انکو سراہتی ہے اور تحر یک انصاف ہی خواتین کو انکے حقوق دلاسکتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.