سری نگر : بھارتی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں ملوث ملزم پاکستان کا رہائشی ہے۔ بھارت نے روایتی الزام تراشی کا پھر سے آغاز کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اگست 2015 14:14

سری نگر :  بھارتی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں ملوث ملزم پاکستان ..

سرینگر(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اگست 2015 ء) : پاکستان پر الزام تراشی کی روایت بر قرار رکھتے ہوئے بھارت نے سری نگر میں بھارتی سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہوئے حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا.

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوئے تھے. تاہم بھارت نے اس بات کا الزام بھی پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ملوث گرفتار کیا گیا شخص پاکستان سے آیا ہے اور اس کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ہے. یاد رہے کہ اس سے قبل گورداس پور پولیس اسٹیشن پر حملے کا الزام بھی بھارتی پاکستان ہی پر عائد کر چکا ہے .