کواس میں باراتیوں کی بس کھائی میں گر نے سے پانچ جاں بحق ‘ متعدد زخمی

بدھ 5 اگست 2015 14:14

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) کواس میں باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق 30 سے زائد باراتیوں سے بھری بس کوئٹہ سے دکی جا رہی تھی کہ زیارت کے علاقے ورچوم میں کواس کے قریب کھائی میں جاگری ‘حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پرہی جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے لاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپرقریبی ہسپتال منتقل کردیا جہاں علاج کے دوران مزید ایک زخمی دم توڑ گیا ‘ دیگر کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :