ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کل ہنگامی اجلاس سے خطاب کریں گے

بدھ 5 اگست 2015 14:14

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کل ہنگامی اجلاس سے خطاب کریں گے

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت متحدہ قومی موومنٹ کے تمام شہداء ‘ لاپتہ ‘ زخمی ‘معذور اور اسیر کارکنان وہمدردوں کے اہلخانہ کیلئے ایک ہنگامی اجلاس لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں جمعرات شام 5بجے منعقد کیا جائے گا جس سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

رابطہ کمیٹی کے مطابق ایم کیو ایم کے تمام شہیدوں، اسیروں، لاپتہ کارکنان، زخمی اورمعذور کارکنان وہمدردوں کے اہلخانہ ہنگامی اجلاس میں بھرپور شرکت کریں۔

1992ء سے 2015ء تک متحدہ قومی موومنٹ کے تمام شہداء گرفتاریوں کے بعد لاپتہ کیے گئے، حراست کے دوران بہیمانہ تشدد سے زخمی، معذور اور اسیر کارکنان وہمدردوں کے والدین اور دیگر اہلخانہ کا ایک ہنگامی اجلاس 6اگست 2015ء بروز جمعرات شام 5بجے لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد کراچی میں منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین خطاب کریں گے۔