پشاورسرچ آپریشن ‘8افغان باشندوں سمیت 150مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا

بدھ 5 اگست 2015 14:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء)پشاور پولیس نے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ڈیڑھ سو کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاغیر قانونی طور پر مقیم 8 افغان باشندے بھی شامل ہیں پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے ہمراہ سرچ آپریشنز متھرا ‘چمکنی اور بھانہ ماڑی کے علاقوں میں کئے گئے جس دوران 8 افغان باشندوں سمیت ڈیڑھ سو کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا جن کے قبضہ سے 27 پستول ، 4 رائفلز اور 1 شارٹ مشین گن برآٓمد ہوئی۔

(جاری ہے)

مشتبہ افراد کو متعلقہ تھانے منتقل کرکے مزید تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ذرائع کے مطابق آپریشن کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا