بدین میں حکومت کی جانب سے آبادگاروں کی امداد کے لئے جاری کئے جانے والے اربوں روپے کرپشن کی نذر

بدھ 5 اگست 2015 14:11

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) ضلع بدین میں حکومت کی جانب سے شکار بند کرنے اور آبادگاروں کی امداد کے لئے جاری کئے جانے والے اربوں روپے کرپشن کی نذر ہوگئے۔ ان خیالات کا اظہار ایوان زراعت سندھ ضلع بدین کے صدر محمد خان ساریجو، سید محمد علی شاہ ودیگر نے ایوان صحافت ضلع بدین میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نی کہا کہ ماضی میں اور حالیہ بارشوں کے دوران روڈی سیم نالے کو پڑنے والے شگافوں کی تباہی کا سلسلہ جاری ہے لیکن تاحال آبادگاروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 2010ء کے سیلاب وطوفانی بارشوں کے دوران این بی ودیگر سیم نالوں کو پڑنے والے شگاف بند کرنے اور آباد گاروں کی دادرسی کیلئے جاری کئے جانے والے 50 ارب روپے خردبرد کرلئے گئے جس کی تصدیق رکن سندھ اسمبلی اور موجودہ سندھ کابینہ کے ساتھی نواز چانڈیو جوکہ چیئرمین سیڈر بھی ہیں نے کیا ہے اور حالیہ بارشوں نے بھی بدین کے آبادگاروں کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے جس کے باوجود ضلع بدین سے منتخب رکن سندھ اسمبلی مدد تو دور کی بات حال معلوم بھی نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :