Live Updates

اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اگست 2015 14:10

اسلام آباد: پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی پارٹی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اگست 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمرا ن خان نے جسٹس (ر) وجہیہ الدین کی پارٹی رکنیت معطل کر دی. تفصیلات کے مطابق عمران خان نے وجیہہ الدین کی پارٹی رکنیت نوٹی فکیشن کی خلاف ورزی پر معطل کی گئی ہے.

(جاری ہے)

عمران خان نے گذشتہ روز واضح نوٹی فکیشن جاری کیا تھا کہ پارٹی معاملات اور پارٹی سے اختلافات کو پارٹی کے اندر رہ کر ہی کیا جائے. تاہم عمران خان کا کہنا تھا کہ وجیہہ الدین نے پارٹی کو اپوزیشن سے زیادہ نقصان پہنچایا. ان کا کہنا تھا کہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور پارٹی کے سینئیر رہنماؤں پر بے بنیاد الزامات لگانے پر جسٹس وجیہہ الدین کی پارٹی رکنیت کو معطل کر دیا گیا ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات