چترال میں فنڈز ریلیف آپریشن کو مزید تیز کرنے کے لئے این ڈی ایم اے نے 2 ہیلی کاپٹر مانگ لئے

بدھ 5 اگست 2015 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے چترال میں سیلاب سے متاثرہ دور دراز علاقوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے سے اور فلڈ ریلیف آپریشن کو تیز رکنے کے لئے مزید دو ہیلی کاپٹر مانگ لئے میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چترال میں لینڈسلائیڈنگ اور راستے بند ہونے سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں جہاں تک ممکن ہو سکا ہے این ڈی ایم اے نے سیلاب زدگان کو راشن اور شیلٹر فراہم کئے ہیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور آرمڈ فورسز سیلاب متاثرین میں 32796 خیمے اور 330496 ٹن راشن تقسیم کر چکی ہے ان ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ریکارڈ کے مطابق پنجاب میں 150 میڈیکل کیمپ سیلاب سے متاثٰرہ لوگوں کی امداد کیلئے لگائے گئے ہیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق گلگت بلتستان میں 1000 ، سندھ میں 1100 ، پنجاب میں 25800 ،خیبرپختونخوا میں 1665 اور بلوچستان میں 82 خیمے سیلاب متاثرین میں تقسیم کئے گئے ہیں اسی طرح 8467 کمبل بھی سیلاب متاثرین میں تقسیم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

جن میں گلگت بلتستان 1200 ، آزاد جموں و کشمیر میں 2000 ، 3160 خیبرپختونخوا اور 107 کمبل بلوچستان کے سیلاب متاثٰرین میں تقسیم کئے گئے ۔ امدادی ٹیموں کی جانب سے 640 کشتیاں فراہم کی گئی جن میں سندھ کو 251 اور پنجاب کو 384 کشتیاں دی گئی ہیں اسی طرح سیلاب سے متاثر علاقوں میں پھنسے 5 لاکھ 62 ہزار 350 لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے ۔