ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 6 ارب 45 کروڑ 35 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

بدھ 5 اگست 2015 13:57

اسلام آباد ۔ 05 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) وزارت منصوبہ بندی وترقیات نے رواں مالی سال میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 6 ارب 45 کروڑ 35 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال میں ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 41 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت حویلیاں میں ڈرائی پورٹ کے لئے 5 کروڑ 40 لاکھ روپے، کول ٹرانسپورٹیشن ویگنوں کیلئے 75 کروڑ، خانپور لودھراں سیکشن کی بحالی کیلئے 18 کروڑ،800 کوچز اور 2000 ویگنوں کی مرمت کیلئے 40 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔