پی ایس ڈی پی میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر 34 ارب 60 کروڑ 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

بدھ 5 اگست 2015 13:57

اسلام آباد ۔ 05 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) وزارت منصوبہ بندی وترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 34 ارب 60 کروڑ 24 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔ حکومت نے رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 7 کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 11 ارب 59 کروڑ 30 لاکھ روپے، پاکستان ہزاریہ ترقیاتی اہداف کیلئے 8 ارب 40 کروڑ روپے، ایرا کیلئے 80 کروڑ، وزیراعظم یوتھ پروگرام کیلئے 9 ارب 36 کروڑ 99 لاکھ روپے، ریلویز ڈویژن کیلئے 6 ارب 45 کروڑ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 4 ارب 4 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔