الطاف حسین کا بیان نہ صرف بیہودہ اور شرمناک بلکہ پاکستان کیخلاف گہری سازش ہے‘محمد اعجاز نوری

بدھ 5 اگست 2015 13:38

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) سیاست دانوں نہیں بلکہ فوج کی عظیم اور لازورال قربانیوں کی وجہ سے پاکستان قا ئم و دوائم ہے الطاف حسین کا ریاست پاکستان ، فوج و سیکورٹی اداروں کے خلاف بیان نہ صرف بیہودہ اور شرمناک ہے بلکہ افواج پاکستان اور ریاست پاکستان کے خلاف گہری سازش ہے او اُس کا نیٹو ، اقوام متحدہ اور بھارت کو پاکستان میں فوجی مداخلت کی دعوت اُ س کے دلوالیہ پن کا ثبوت ہے اور سنگین غدداری کے ذمرے میں آتا ہے اِن خیالات کا اظہار پاکستان کونسل فارسوشل ویلفیئر اینڈہیومن رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری نے راولاکوٹ کے صحافیو ں کے ایگ گروپ سے با ت چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے فوج کے خلاف بیانات پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہو ئے کیا اُنہوں نے کہا کہ فوج کی ٹوپی چھڑی ، وردی اور اسٹار بھی اللہ تعالیٰ کی عطا ہیں یہ قیامت تک قائم رہیں گے تاہم الطاف حسین کی ملک دشمنی ، دہشت گردی اور منافقت پر مبنی سیاست کا سورج غروب ہونے کو ہے اور یہ بھارتی مہرہ اپنے انجام کے قریب ہے اُنہوں نے کہا کہ فوج کے اعلیٰ کردار کی وجہ سے ملک کے روشن مستقبل کو دیکھتے ہوئے بھارت نے اپنے پروردہ سیاست دانوں کے زریعے ریاست پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کر دیا ہے اُنہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین سیکورٹی اور دفاعی اداروں پر تنقید کرکے بھارتی زبان بول رہے ہیں اپنے سیکورٹی اداروں کے خلاف بدترین زبان بولناکسی بھی محب وطن پاکستانی کے لیے قابل قبول نہیں الطاف حسین کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دارخود اُن کے اپنے کالے کرتوت اوربھارتی ایجنسی را کے ہاتھوں میں کھیلنا ہے جبکہ اب برطانیہ میں گھیر ا تنگ ہونے پروہ اپنی خفت پاک فوج اور قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید کرکے مٹا رہے ہیں اُنہوں مزیدنے کہا کہ فوج اور عوام نظریہ پاکستان اور استحکام پاکستان کے محافظ ہیں اور وہ پاکستان کے تحفظ کے لیے مذھبی اور الطاف حسین جیسے سیاسی دہشت گردوں سے نپٹنا جانتے ہیں اُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی مصلحت کشی چھوڑ کر الطاف حسین اور دیگر ملک دشمن سیاسی دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے اُنہیں قانون کے کٹہرے میں لائے اُنہوں نے الطاف حسین کے پاکستان مخالف بیانات پر حکومت آزاد کشمیر کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی اسی طرح کے سخت موقف کو اپنا ہو گا-