لاہور سمن آباد، مبینہ پولیس مقابلہ ڈاکو ہلاک ،ساتھی فرار

بدھ 5 اگست 2015 13:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء ) لاہور کے علاقے سمن آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق 2 ڈاکو سمن آباد پکی ٹھٹھی کے علاقے میں شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس موبائل موقع پر پہنچ گئی، جس پر ڈاکووٴں نے پولیس موبائل پر فائر نگ کردی ،جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہا۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :