روجھان کا صفدر حسین امریکی صدر اوباما کا ہم شکل نکلا

بدھ 5 اگست 2015 13:32

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) روجھان کے رہائشی صفدر حسین المعروف اوباما کی شکل ہوبہو امریکی صدر باراک اوباما سے ملتی ہے۔ روجھان کے اوباما نے روجھان، کشموراور راجن پورمیں سیلاب متاثرین کے بچوں میں کھانے پینے کاسامان تقسیم کیا یہی نہیں ان کی موجودگی لوگوں کو غم بھی بھلادیتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی اوباما نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے ایم ایس سی کررکھی ہے اوریہ ایک سکول میں ٹیچرہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ متاثرین کی مدد کرکے روحانی خوشی حاصل ہوتی ہے۔صفدرحسین کو ڈی پی او رحیم یار خان نے پولیس میں نوکری کی آفربھی کی لیکن انہوں نے کہا کہ انہیں پسماندہ علاقوں میں بچوں کو تعلیم دے کرزیادہ خوشی ملتی ہے۔