قانونی لحاظ سے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہایت اہم اور تاریخی ہے‘ فیصلے سے پارلیمنٹ کا وقار بلند ہوا

وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کاردعمل

بدھ 5 اگست 2015 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے اٹھارویں اور اکیسویں آئینی ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا یہ کہ قانونی لحاظ سے سپریم کورٹ کا فیصلہ نہایت اہم اور تاریخی ہے‘ فیصلے سے پارلیمنٹ کا وقار بلند ہوا۔

(جاری ہے)

بدھ کو سرکاری ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تقویت ملے گی۔ فیصلے سے سماج دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی اور جرائم میں کمی ہوگی۔