صدر ممنون حسین اور وزیراعظم کااٹھارویں اور اکیسویں آئینی ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

بدھ 5 اگست 2015 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے اٹھارویں اور اکیسویں آئینی ترامیم سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ بدھ کو صدر ممنون حسین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مثبت ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو تقویت ملے گی۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ‘ طاہر القادری‘ حاجی عدیل‘ قمر زمان کائرہ سمیت دیگر سیاستدانوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا ہے جبکہ سیاسی و صحافتی حلقوں کی طرف سے بھی اس فیصلے کو پذیرائی ملی ہے۔ دوسری طرف سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر قانونی ماہرین اور وکلاء دو حصوں میں بٹ گئے۔ بعض وکلاء اور قانونی ماہرین نے اس فیصلے کو اچھا جبکہ بعض نے اس فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو اتنا بڑا اختیار نہیں ملنا چاہئے۔