Live Updates

اسلام آباد : عمران خان کے پاس بیچنے کو کچھ نہیں رہا، پارلیمنٹ نے ان کی دھرنے کی طاقت کو ختم کر دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا ایوان میں اظہار خیال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اگست 2015 13:21

اسلام آباد : عمران خان کے پاس بیچنے کو کچھ نہیں رہا، پارلیمنٹ نے ان کی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اگست 2015 ء) : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج کا دن تاریخی ہے۔ سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کے فیصلوں پر مہر لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست اور نظام کا مضبوط ہونا ملکی مفاد کے لیے ضروری ہے۔ ہمیں پارلیمنٹ میں ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفے منظور نہ کیئے جانا حکومت کا ایک اچھا اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست میں مستقبل کی حکمت عملی نظر نہیں آتی۔عمران خان کے پاس کوئی سیاسی پروگرام نہیں ہے اوپزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ انتخابی اصلاحات کر کے نظام کو درست کیا جائے۔تاکہ آئندہ انتخابات گذشتہ انتخابات سے زیادہ شفاف ہوں۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوری اقدا ر کو سامنے رکھتے ہوئے پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک کی مخالفت کی ہے۔ ا یم کیو ایم اور جے یو آئی بات کو سمجھیں اور اپنی تحاریک واپس لے کر پی ٹی آئی کو ایوان میں واپس لے آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا معاملہ افہام و تفہیم کے ساتھ حل ہو جانا چاہئیے۔لہٰذا ان کی چالیس دن کی چھٹی تسلیم کی جائے۔ عمران خان کے پاس بیچنے کو کچھ نہیں رہا۔ پارلیمنٹ نے عمران خان کے دھرنے کی طاقت کو بھی ختم کر دیا ہے۔ تاہم عمرا ن خان کو ایوان سے بھاگنے نہیں دیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی تحاریک واپس لینے پر آج جواب دیں گے.
.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات