کریڈٹ ایجنسی نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 5 اگست 2015 13:03

کریڈٹ ایجنسی نے خاتون کو مردہ قرار دے دیا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست2015ء) سینٹ لوئیس سے تعلق رکھنے والی 40 سالہ خاتون کئی مہینوں سے کریڈٹ ایجنسی کو یہ یقین دلانے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ مری نہیں بلکہ زندہ ہے۔ الیگزینڈریہ گوری نے ایکسپرین، ٹرانس یونین اور ایکوی فیکس پر مقدمہ کر دیا ہے۔الیگزینڈریہ نے پچھلے ہفتے ان کریڈٹ ایجنسیوں کے خلاف مقدمہ کیا۔

(جاری ہے)

اس نے عدالت کو بتایا کہ 2013 میں اسے اپنی کریڈٹ فائل پر مرا ہوا لکھا ملا۔

2013 سے الیگزینڈریہ بے شمار جگہوں پر کریڈٹ کارڈ اورہوم لون کے لیے اپلائی کر چکی ہے مگر ہر جگہ اسے ایک ہی جواب ملتا ہے کہ وہ مر چکی ہے۔ ٹرانس یونین اورایکسپرین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ زیر التوا مقدموں پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ ایکوی فیکس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں تحقیق کے لیے مزید وقت چاہیے۔