وزارت مواصلات میں 4 ارب کی کرپشن کا انکشاف

بدھ 5 اگست 2015 13:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اگست۔2015ء) وزارت مواصلات دس سال گزرنے کے باوجود بھی ایبٹ آباد ناران سڑک کی تعمیر میں چار ارب روپے کی کرپشن کے ذمہ داروں کا تعین نہیں کر سکی ہے مشرف دور میں اس روڈ کا ٹھیکہ اشتہار دیئے بغیر من پسند تعمیراتی کمپنیکو الاٹ کیا تھا جس میں مبینہ طور پر اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے ۔ چار ارب روپے کی کرپشن کی نشاندہی آڈیٹر جنرل نے آڈٹ رپورٹ میں کی ہے جس میں وزارت مواصلات کو ہدایت کی گئی ہے کہ ناران روڈ تعمیر منصوبہ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر افسران کی نشاندہی کی جائے اور ان سے لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے ۔

اس سڑک کی تعمیر کا ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو وزیر اعظم کے ایگزیکٹو آرڈر پر دیا گیا تھا ۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق ذمہ دار ڈائریکٹر نے 7 کروڑ روپے کمپنی کو اضافی اد اکر دیئے ۔

(جاری ہے)

ایم ایس بیلٹ کی قیمت زائد ادا کر کے 77 لاکھ ادا کئے گئے ہیں مشینری اور مزدوروں کے نام پر کمپنی کو 30 لاکھ روپے اضافی ادا کئے گئے ہیں کمپنی کو مانسہرہ سے ناران سڑک کی تعمیر کا 2 ارب 28 کروڑ کا ٹھیکہ غیر قانونی طور پر ادا کئے گئے ہیں اضافی اخراجات کے نام پر 60 کروڑ کمپنی کو ادا کئے گئے تھے ۔

533 ملن اشتہار کی قیمتوں میں اضافی کے نام پر ادا کئے گئے لیکویڈ نقصان کے نام پر کمپنی کو 42 کروڑ روپے ادا کئے گئے ہیں آڈٹ رپورٹ میں اس سڑک کی تعمیر کا منصوبہ میں مختلف غیر قانونی ادائیگیوں کے نام پر بھاری کرپشن کی گئی ہے اور وزارت مواصلات سیکرٹری کو ہدایت کی گئی تھی کہ ذمہ دار کرپٹ افراد ک نشاندہی کی جائے اور قانون کے مطابق سزا دے کہ لوٹی ہوئی دولت واپس لی جائے ۔

متعلقہ عنوان :