فیصلہ ملک و قوم کی فتح ، دہشت گردی کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی، اشتراوصاف

بدھ 5 اگست 2015 12:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اگست۔2015ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی اشتراوصاف نے کہا ہے کہفیصلہ ملک و قوم کی فتح ہے ۔ ضرب عضب کے بعد دہشت گردوں پر ایک کاری ضرب ہے اس سے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہو ں نے کہا کہ ایسے فیصلے کی انتہائی ضرورت تھی یہ فیصلہ نظریہ ضرورت نہیں ہے ۔ سیاسی حکومت میں فوجی عدالتوں کا قیام دہشت گردوں کے خاتمہ کے لئے ہے ہم نے تمام فیصلے اپنے حالات کے مطابق کرنے ہیں ۔