ہارون آباد‘ڈونگہ بونگہ میں سیم نالہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے ٹوٹ گیا

بدھ 5 اگست 2015 12:46

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء)ڈونگہ بونگہ میں سیم نالہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے ٹوٹ گیا جس سے پانی لوگوں کے گھروں سمیت قبرستان میں داخل ہو گیا متعدد بار ڈی سی او سمیت دیگر انتظامیہ نے دورہ بھی کیا مگر معاملہ جوں کی توں ہے اہل علاقہ سے کاروبار زندگی بند کر کے ہڑتال کر دی تفصیل کے مطا بق ہارون آباد روڈ پر واقع ڈونگہ بونگہ میں بارش لوگوں کے لئے فائدہ کے بجائے نقصان بنی ہوئی ہے طوفانی بارشوں کی وجہ قریب سے گزرنے والا سیم نالہ (نہر )پانی کے بہاؤ زیادہ ہونے اور کنارے کمزورہو نے کی وجہ سے ٹوٹ گیا پانی آہستہ آہستہ فصلوں سے ہوتے ہوئے لوگوں کے گھروں میں سے ہوتا شہر کی طرف آگیا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائی جاری رکھیں مگر کامیاب نہ ہوسکے انتظامیہ کو اس بات کی اطلاع بھی دی گئی کہ سیم نالہ پانی سے فل ہے کنارے کمزور ہیں یہ کسی بھی ٹائم ٹوٹ سکتا ہے انتظامیہ نے چکر تو لگائے مگر کسی بھی کام پر عمل درآمد نہ ہوسکا اسی سلسہ میں ڈونگہ بونگہ کے ہزراوں باسیوں نے کاروبار زندگی بند کر کے شدید احتجاج کیا اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ خود ڈونگہ بونگہ کا دورہ کریں اور دیکھے کہ ہم کس طر ح اپنی زندگی کو گزار رہیں ہیں گھروں سے نکلنے کے لئے راستہ بھی نہیں بے یارو مدگار کھلی فضا میں زندگی گزارنے پر مجبورہیں-