اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف کی برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن سے ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اگست 2015 12:43

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اگست 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے بر طانوی وزیر دفاع مائیکل فالن سے ملاقات کی. ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

(جاری ہے)

برطانوی وزیر دفاع نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے کردار کی تعریف کی. وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ اور پاکستان کے مابین سر مایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں. برطانوی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پاک بر طانیہ تعلقات پہلے سے مزید بہتر ہو رہے ہیں.