اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس، وزیر اعظم نواز شریف شرکت کے لیے پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اگست 2015 12:33

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اگست 2015 ء) : قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادیق کی زیر صدارت شروع ہو گیا ہے. اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم نوازشریف بھی پہنچ گئے ہیں.

(جاری ہے)

اسمبلی پہنچنے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم سے مصافحہ کیا جبکہ دیگر اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم نواز شریف کا اسمبلی آمد پر پر تپاک استقبال بھی کیا. ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف ملٹری کورٹس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ایوان میں ممکنہ بریفنگ بھی دیں گے.