مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے بیگم کنیز اسحاق انتقال کرگئیں، لیگی رہنماﺅں کا اظہار افسوس

بدھ 5 اگست 2015 12:13

مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے بیگم کنیز اسحاق انتقال کرگئیں، لیگی رہنماﺅں ..

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5اگست2015ء) فیصل آباد سے خواتین کی مخصوص نشست پر منتخب ایم پی اے بیگم کنیز اسحاق علالت کے باعث انتقال کرگئیں۔ ایک ماہ قبل مرحومہ کا بیٹا بھی حادثاتی موت کا شکار ہوگیا تھا جس کا صدمہ وہ برداشت نہ کرسکیں اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ بیگم کنیز اسحاق ایم پی اے شوگر کے مرض میں مبتلا تھیں اور چند روز قبل سیڑھیوں سے گر گئی تھیں جس کے بعد ٹانگ میں چوٹ لگنے کے بعد شدید علیل ہوگئی تھیں۔

انکا آپریشن کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

(جاری ہے)

مرحومہ نے سوگواران میں دو بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے مقامی عہدیداران، اراکین اسمبلی اور کارکنوں نے بیگم کنیز اسحاق کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مرحومہ کی وفات پر وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف، ایم این اے بیگم خالدہ منصور، ایم پی ایز میاں طاہر جمیل، مدیحہ رانا، حاجی خالد سعید، نواز ملک، لیگی رہنماﺅں ثاقب وڑائچ، چودھری امجد علی وڑائچ، نصیر یوسف وہرہ، چودھری محمد عالم سندھو، شہزاد یونس شیخ، چودھری ظفر اقبال سندھو کے علاوہ دیگر نے اپنے گہری دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :