Live Updates

اسلام آباد : عمران خان کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں ہے، عوام کو کونسا نیا پاکستان چاہئیے عمران خان بتائیں‌ اب اگر عمران خان خود ایوان سے باہر جانا چاہیں تو کوئی نہیں روکے گا، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اگست 2015 12:04

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اگست 2015ء) : اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس مسائل کا حل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کا فیصلہ عوام کرے گی، حکومت نے لوڈ شیڈنگ اور بے روزگاری ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا انہوں نے کہا کہ عوام کو کونسا نیا پاکستان چاہئیے عمران خان خود بتا دیں . عمران خان کے پاس ملک کی ترقی کا کوئی منصوبہ موجود نہیں ہے. خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی حامی ہے. پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اراکین کو ڈی سیٹ نہ کیا جائے تاہم اگر عمران خان خود ایوان سے باہر جانا چاہتےہیں تو ان کو کوئی نہیں روکے گا.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات