کراچی ،اورنگی ٹاوٴن سے برآمد بم ناکارہ بنا دیا گیا

بدھ 5 اگست 2015 12:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) اورنگی ٹاوٴن سے برآمد بم ناکارہ بنادیاگیا۔بم ڈسپوزل کے عملے نے بم کو ناکارہ بنا دیا۔لوگوں نے ایک مشتبہ پلاسٹک کا بیگ دیکھ کر بم سکواڈ کے عملے کو کال کر دی جس پر عملے نے موقع پر پہنچ کر چیکننگ کی تو واقعی اس میں بم تھا جسے ناکارہ بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

بم سکواڈ عملے کے مطابق بم پھٹنے سے خاصا جانی نقصان ہو سکتا تھا۔پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا عمل شروع کر دیا۔ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :