کراچی،ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت میں خاتون جاں بحق،پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان گرفتار

بدھ 5 اگست 2015 11:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء ) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان کو گرفتار جبکہ خیابان شاہین پر ڈکیتی مزاحمت میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان شاہین پرڈکیتی مزاحمت میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئی۔خاتون کی شناخت 45 سالہ مہرین کے نام سے ہوئی ۔

(جاری ہے)

ایس پی سٹی ذیشان صدیقی کے مطابق ایم اے جناح روڈ گل پلازا کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکوں زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا، جن سے اسلحہ اورموٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔

ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ نیپا چورنگی کے قریب ہوا، جس میں2 ڈاکوں زخمی حالت میں گرفتارکئے گئے۔ زخمی ملزمان شہریوں سے لوٹ مارکرہے تھے کہ پولیس کی موٹرسائیکل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے۔ادھر پیرآباد کے چاٹی ہوٹل کے قریب منشیات کے اڈے پرپولیس کی جانب سے چھاپا مارا گیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں2ملزمان زخمی حالت میں گرفتارکئے گئے،گرفتارملزمان کے قبضے سے منشیات، اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمدہوئی۔

متعلقہ عنوان :