کراچی پولیس مقابلے میں دو ملزم ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار، رینجرز آپریشن میں پانچ بھتہ خور گرفتار

بدھ 5 اگست 2015 11:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) کراچی میں پولیس سے مقابلے میں دو ملزم مارے گئے، پانچ بھتہ خور سمیت چھے ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزم ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزم لوٹ مار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

جمشید کوارٹر میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے میں ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔رینجرز نے اتحاد ٹاوٴن اور نورانی بستی میں آپریشن کے دوران گینگ وار کے کارندے سمیت پانچ بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا۔ ڈیفنس خیابان شاہین کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون مہرین جاں بحق ہو گئی۔غریب آباد میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔