لوئر کوہستان، وادئی دبیر میں 2خواتین سمیت 5افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے

بدھ 5 اگست 2015 11:57

لوئر کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء ) لوئر کوہستان کی وادئی دبیر میں 2خواتین سمیت 5افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے، متعدد مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دبیر بالا کے علاقے کرگاہ میں تیز بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے بعد پہاڑوں نالوں میں شدید طغیانی آگئی ۔

(جاری ہے)

طغیانی سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلے میں 2خواتین سمیت5 افراد بہہ گئے اور متعدد مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امدادی کاروائی اور نقصان کا اندازہ لگانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا جہاں نہ تو گاڑی جا سکتی ہے اور نہ ہی ٹیلیفون کا نیٹ ورک موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :